حیدرآباد۔24۔جنوری (اعتماد نیوز)تمل ناڈو کی مشہور سیاسی پارٹی ڈی ایم کے
کے صدر کروناندھی نے آج اپنے چھوٹے فرزند ایم کے الیگری کو پارٹی ڈسپلن کی
خلاف ورزی پر پارٹی سے معطل کر دیا ۔ مسٹر الیگری کروناندھی
کے چھوٹے فرزند
ہیں۔ انہوں نے چند دن قبل انکے بڑے بھائی اسٹالن پر سخت تنقید کیا۔ اور
پارٹی میں داخلی انتشار کے ذمہدار ہوگئے۔ واضح رہے کہ ایم کے الیگری ڈی ایم
کے کے معتمد عمومی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔